وفاقی وزیر تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ زیرِ صدارت جائزہ اجلاس ، وزارت اور اس کے تمام ماتحت اداروں کی حالیہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ

5

اسلام آباد، 19مئی (اے پی پی ): وفاقی وزیر تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں  جائزہ اجلاس  ہوا، جس میں وزارت اور اس کے تمام ماتحت اداروں کی حالیہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کا بنیادی مقصد تمام متعلقہ اداروں کے مابین باہمی روابط، اشتراکِ عمل اور ادارہ جاتی ہم آہنگی (ادارتی ہم آہنگی) کو مزید مستحکم بنانا تھا۔اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو وزارت کے مختلف ذیلی شعبوں،  اور غریب و مستحق طبقات کے لیے جاری فلاحی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفاقی وزیر سید عمران احمد شاہ نے  اس بات پر زور دیا کہ غریب عوام تک امداد کی فراہمی کے معیار کو مزید بہتر اور تیز تر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام فلاحی پروگراموں میں شفافیت کو  یقینی بنایا جائے اور تمام ذیلی ادارے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں تاکہ حکومتی اقدامات اور فلاحی کاموں کے ثمرات حقیقی معنوں میں نچلی سطح تک پہنچ سکیں۔

اس موقع پر وفاقی وزیر نے  کہا کہ  حکومت سماجی تحفظ کے نظام کو مزید مضبوط، فعال اور مربوط بنانے کے لیے پوری طرح کاربند ہے۔ انہوں نےکہا کہ  غریب، پسماندہ اور مستحق طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔