اسلام آباد ، 25 مئی (اے پی پی): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نمائندگی کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد کے اتاترک ایونیو کشادگی منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق وزارت داخلہ جدید، محفوظ اور سرسبز اسلام آباد کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اتاترک ایونیو کو 24 فٹ سے بڑھا کر 52 فٹ کشادہ کر دیا گیا ہے، جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وفاقی حکومت کے انفراسٹرکچر وژن کے مطابق منصوبے کی تکمیل کے دوران تمام درختوں کو محفوظ رکھا گیا۔
وزیر مملکت نے کہا کہ اتاترک ایونیو منصوبے میں جدید لائٹنگ، نکاسی آب، واک ویز اور حفاظتی انتظامات شامل ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ماحولیات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔











