عرفات، 26مئی ( اے پی پی): وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تمام عازمینِ حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ میدانِ عرفات میں پورے عالمِ اسلام اور دنیا بھر میں امن، جبکہ پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
انہوں نے بہترین حج انتظامات پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو مبارکباد دی اور کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین کے لیے مثالی انتظامات کیے ہیں، جبکہ حج مشن پوری لگن کے ساتھ عازمین کی خدمت میں مصروف ہے۔
سردار محمد یوسف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پوری دنیا میں پاکستان کو عزت دی ہے، عازمینِ حج وزیر اعظم محمد شہباز شریف، چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے لیے بھی خصوصی دعائیں کریں۔











