اسلام آباد، 27 مئی (اے پی پی): پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی اور وہاں سے آپریٹ کرنے والے علاقائی و عالمی دہشت گرد گروہوں کے خطرات کے حوالے سے پیش کیے جانے والے ٹھوس شواہد اور اصولی موقف کی اب روس سمیت عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ رپورٹس نے بھی مکمل تائید کر دی ہے۔
عسکری ذرائع اور ماہرین کے مطابق پاکستان طویل عرصے سے افغان عدم استحکام اور سرحد پار دہشت گردی کا بوجھ اکیلا اٹھا رہا ہے، تاہم خطے کی مشترکہ سلامتی اور پاک افغان خطے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان میں موجود ان دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف مشترکہ سیکیورٹی حل اور عالمی تعاون انتہائی ناگزیر ہو چکا ہے۔











