نیویارک، 28 مئی (اے پی پی): اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے گزشتہ شب پاکستان ہاؤس میں عرب، اسلامی اور یورپی ممالک کے سفیروں اور مستقل نمائندوں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں، اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔
عشائیے کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں فلسطین کی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔











