پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی کا  ’جینڈر اینڈ کلائمیٹ ایوارڈز 2026‘ کی تقریب سے خطاب

2

اسلام آباد، 03 جون (اے پی پی):  پاکستان میں فرانس کے سفیر نکولس گیلی نے ’جینڈر اینڈ کلائمیٹ ایوارڈز 2026‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر سے 350 سے زائد درخواستوں کی وصولی ماحولیاتی تحفظ میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاس ہے، جس کے تحت رواں سال گرین انٹرپرائز اور فضلے کی ری سائیکلنگ پر   زیلائی مریم اور سمندری حیات کے تحفظ پر سونگل جمال کو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ تقریب میں اقوامِ متحدہ، آغا خان فاؤنڈیشن اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی، جہاں مقررین نے بتایا کہ فرانس نے 2006 سے اب تک پاکستان میں ماحولیاتی لچک اور خواتین کی شمولیت کے 40 سے زائد منصوبوں پر 1.5 ارب یورو سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے، جبکہ مستقبل قریب میں یورپی یونین کے تعاون سے گلگت بلتستان میں مقامی کمیونٹیز بالخصوص خواتین کی فلاح کا ایک نیا منصوبہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔