ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم شہباز شریف

6

اسلام آباد،04 جون ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی اور خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بات معاونِ خصوصی برائے امورِ قبائلی علاقہ جات مبارک زیب سے ملاقات کے دوران کہی۔ ملاقات میں متعلقہ حلقے کے عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

‎اس موقع پر معاونِ خصوصی مبارک زیب نے ضلع باجوڑ کے تعلیمی اداروں کے لیے پانچ بسوں کی فراہمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

‎وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ان بسوں کا انتظام کیا، جو معاونِ خصوصی برائے امورِ قبائلی علاقہ جات کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

‎وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پسماندہ اور کم ترقی یافتہ علاقوں میں تعلیم، بنیادی سہولیات اور ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے حکومتی اقدامات جاری رہیں گے۔