صدرِ مملکت سے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ، بجٹ، قومی سلامتی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

2

اسلام آباد ، 8 جون ( اے پی پی): صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیر کو ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں قومی سلامتی، داخلی و علاقائی صورتحال، معیشت، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ، گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، آزاد جموں و کشمیر کی صورتحال، امن و امان اور دیگر قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بجٹ تجاویز اور عوامی ریلیف سے متعلق بات کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے وفاقی بجٹ میں عوامی فلاح، صوبوں کے حقوق اور معاشی استحکام کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا۔صدرِ مملکت نے ہدایت کی کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں شرحِ نمو اور عوامی فلاحی منصوبوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

 اس موقع پر وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو اپنے حالیہ دورۂ ایران اور علاقائی سفارتی رابطوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ملاقات میں سینیٹر شیری رحمان، رکنِ قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر احد چیمہ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فیصل راٹھور اور رکنِ قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی شریک ہوئے۔

نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ملاقات میں  سینیٹر شیری رحمان، ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر، سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور سینیٹراحد چیمہ بھی شریک ہوئے ۔