لاہور، 09 جون ( اے پی پی):نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں جاری ریڈ بال ٹریننگ کیمپ کے دوران بیٹرز کی کارکردگی کو نکھارنے کے لیے خصوصی ون آن ون کوچنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جہاں ریڈ بال کوچز نے کھلاڑیوں کے ساتھ انفرادی طور پر تکنیک اور کھیل میں بہتری کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ان سیشنز میں کوچز نے بیٹرز کو کریز پر کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مفید گر اور طریقے سکھائے، جبکہ اس مجموعی کیمپ کا بنیادی مقصد مستقبل کے چیلنجز کے پیشِ نظر کھلاڑیوں کی فٹنس اور میچ وننگ سکلز کو مزید بہتر اور پختہ بنانا ہے۔











