ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان میں  میڈیکل آفیسر کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ

3

ملتان،09 جون(اے پی پی ): منیجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اتھارٹی  سید وسیم حسن نے کہا ہے کہ ادارے میں میڈیکل آفیسر کی مستقل تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ ملازمین کو ادویات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان سید وسیم حسن نے گرین بیلٹس کے اچانک دورے اور ہارٹی کلچر اور ایڈمن آفیسران سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ   شہر کی گرین بیلٹس کو پودوں سے آباد کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ملازمین کو حقوق کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھے گے۔ گرین بیلٹس پر پانی کی فراہمی، تزئین وآرائش شجرکاری کا جائزہ۔گرین بیلٹس پر پانی کی مسلسل فراہمی اور صفائی کےاحکامات جاری کر دیے ہیں۔ ملازمین کو ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ سید وسیم حسن  نے کہا کہ فیلڈ میں ڈیوٹیاں تفویض کر دیں۔ گرین بیلٹس پر پانی کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہر کی گرین بیلٹس پر صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔  ادارے میں مستقل میڈیکل آفیسر کی تعیناتی جلد مکمل کر لی جائے گی۔ملازمین کو ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتے رہے گے۔ادارے میں ادویات اور میڈیکل آفیسر کی تعیناتی کے دیرینہ مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کر لیا ہے۔ شہر کو گرین اور ادارے کو مستحکم کرنے بارے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اسں موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد ندیم ملک اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سعد قریشی بھی موجود تھے۔