وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم کی علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں

5

اسلام آباد، 10 جون (اے پی پی(:وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس اور سعد وسیم نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں پر پیشرفت سے وزیراعظم کو آگاہ کیا اور نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کیں۔

ملاقاتوں میں حلقوں کے سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے عوامی امور یونٹ کے وفاقی وزیر رانا مبشر اقبال بھی موجود تھے۔