وزیراعظم  شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات

2

اسلام آباد،11 جون( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ممبران قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی، چوہدری فرخ الطاف، ریاض الحق، شاہد عثمان، اور بابر نواز خان نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو  حلقہ کے امور اور جاری ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں  پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں  متعلقہ حلقوں میں نئے منصوبوں کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔علاوہ ازیں،حلقہ کے مجموعی سیاسی اور دیگر دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی، وفاقی وزیر برائے پبلک افئیرز یونٹ رانا مبشر اقبال بھی شریک تھے۔