مالی سال 2025-26 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ

2

اسلام آباد ، 11 جون (اےپی پی ): مالی سال 2025-26 کے دوران ٹیکس وصولیوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معیشت کی دستاویزی شکل اور ٹیکس نظام میں اصلاحات سے محصولات میں بہتری آئی۔

جون 2024 تک محصولات کا حجم 32.6 ارب ڈالر تھا۔جون 2025 تک محصولات بڑھ کر 41.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔رواں مالی سال کے اختتام تک محصولات 46.4 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

محصولات کے تخمینے میں معاشی نمو اور شرح تبادلہ کو مدنظر رکھا گیا۔ٹیکس نیٹ میں توسیع کے لیے مختلف ذرائع سے معلومات کے حصول کا عمل جاری رہا۔جائیدادوں اور دیگر مالیاتی معلومات کے استعمال سے ٹیکس دہندگان کی نشاندہی میں بہتری آئی۔ٹیکس انتظامیہ میں شفافیت، میرٹ اور ڈیجیٹل نظام کے فروغ پر توجہ دی گئی۔ٹیکنالوجی کے استعمال سے محصولات کی وصولی اور ٹیکس نظام پر اعتماد میں اضافہ ہوا۔

ٹیکس بیس میں توسیع، ڈیجیٹلائزیشن اور مؤثر نفاذ کے ذریعے قومی محصولات میں اضافے کی کوششیں جاری رہیں۔