پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کی آمدن رواں مالی سال 2025 کے دوران 211 ارب روپے سے تجاوز کرگئی

2

اسلام آباد، 11جون )اے پی پی ): اقتصادی سروے 2025 -26 کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن کی آمدن رواں مالی سال 2025 کے دوران 211 ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔ سروے کے مطابق  پی آئی اے کی کل آمدن 211 ارب 70 کروڑ روپے رہی جبکہ اس مالی سال کے دوران اس کے آپریٹنگ اخراجات 1.8 فیصد اضافہ کے بعد 198 ارب 30  کروڑ روپے رہے۔پاکستان ریلوے کی مارچ 2026ء تک آمدن 63 ارب 56 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ سال کے مقابلہ میں معمولی کم رہی۔