رواں مالی سال کے دوران شرح خواندگی 63 فیصد ریکارڈ کی گئی

3

اسلام آباد،11 جون  (اے پی پی ):      ا قتصادی سروے 2025 -26 کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے دوران  شرح خواندگی 63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔  سروے کے مطابق 2025ء کی پاپولیشن و ہاؤسنگ شماری کے مطابق ملک میں خواندگی کی مجموعی شرح 63 فیصد رہی جس میں مردوں میں شرح خواندگی 73 فیصد جبکہ خواتین میں 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔شہری علاقوں میں شرح خواندگی 74 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 55 فیصد ہے۔ پنجاب میں شرح خواندگی صوبوں میں سب سے زیادہ 68 فیصد،بلوچستان میں سب سے کم 49 فیصد ریکارڈ کی گئی،سندھ 58 فیصد اور کے پی میں 58 فیصد رہی۔ملک میں سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں کمی ہوئی ، 2023ء میں یہ شرح 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 23 فیصد پر آگئی،بلوچستان میں یہ شرح 69 فیصد سے کم ہوکر 45 فیصد پر آ گئی،سندھ میں 47 فیصد سے کم ہوکر 39،پنجاب میں 32 سے کم ہوکر 21 اور کے پی میں 30 سے کم ہوکر یہ شرح 28 فیصد پر آگئی۔