قومی اقتصادی سروے 2025-26: معلومات اور مواصلات کےشعبہ کی شرح نمو7.5فیصد رہی

3

اسلام آباد، 11 جون (اے پی پی):جاری مالی سال کے دوران معلومات اور مواصلات کےشعبہ کی شرح نمو7.5فیصد رہی جبکہ اس کا ہدف 5فیصد مقررکیا گیا تھا۔ جمعرات کو  یہا ں جاری اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق معلومات اور مواصلات کےشعبہ  میں ترقی کا ہدف 5 فیصد مقرر کیا گیا تھا جبکہ رواں مالی سال 26۔2025کے دوران شعبہ نے مقرر کردہ ہدف سے 2.5فیصد زائد ترقی کی۔رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹ کے شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 3.4 فیصد تھا جبکہ شعبہ کی شرح نمو2.3 فیصدریکارڈ کی گئی ۔ اسی طرح  ہوٹل انڈسٹری و فوڈ کے شعبے میں ترقی کا ہدف 4.1 فیصد جبکہ شعبہ کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی۔