قومی اقتصادی سروے رپورٹ برائے مالی سال 26۔2025کے مطابق رواں مالی سال کے دوران شعبہ تعمیرات کی شرح نمومقررہ ہدف سے 1.9فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران تعمیرات کے شعبہ کی شر ح نمو5.7فیصد رہی ہے جبکہ شعبہ کےلئے ترقی کا ہدف 3.8فیصد مقرر کیا گیا تھا ۔ اسی طرح خدمات کے شعبہ کی شرح نمو بھی مقررہ ہدف سے 0.09فیصد زیادہ رہی ۔رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کےلئے خدمات کے شعبہ کی شرح نمو کا ہدف 4 فیصد تھااس شعبہ میں ترقی کی شرح 4.09 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہول سیل و ریٹیل کے شعبے کےلئے ترقی کا ہدف 3.9 فیصدمقرر کیا گیا تھا جبکہ اس شعبہ میں شرح نمو 3.7 فیصد رہی۔











