پی ایس ڈی پی ؛وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری منصوبوں کے لیے 3 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے مختص

6

اسلام آباد، 12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی میں وزارت اطلاعات و نشریات کے جاری منصوبوں کے لیے 3 ارب ایک کروڑ 89 لاکھ 30 ہزار روپے مختص کئے گئے  ہیں جبکہ نیشنل انفارمیشن میڈیا آرکائیول ریپوزٹری (نیمار) منصوبے کے لیے 65 کروڑ 92 لاکھ 52 ہزار روپے مختص کئے گئے  ، اسی طرح نیمار منصوبے کی مجموعی لاگت 2 ارب 96 کروڑ 61 لاکھ 40 ہزار روپے مقرر کئے گئے  ، علاوہ ازیں جون 2026 تک نیمار منصوبے پر 2 ارب 30 کروڑ 68 لاکھ 88 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

پی ٹی وی کی اپ گریڈیشن اور ری ویمپنگ منصوبے کے لیے 2 ارب 35 کروڑ 96 لاکھ 78 ہزار روپے مختص کئے گئے ہیں۔پی ٹی وی اپ گریڈیشن منصوبے کی مجموعی لاگت 3 ارب 97 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کئے گئے  جبکہ جون 2026 تک پی ٹی وی اپ گریڈیشن منصوبے پر ایک ارب 49 کروڑ 19 لاکھ 37 ہزار روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔

وزارت اطلاعات و نشریات کے دونوں منصوبوں کی مجموعی لاگت 6 ارب 94 کروڑ ایک لاکھ 40 ہزار روپے تک پہنچ گئی  ہے اورآئندہ مراحل کے لیے 3 ارب 14 کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار روپے کی لاگت منتقل کی گئی ہے۔