اسلام آباد ،12 جون (اے پی پی ):پی ایس ڈی پی کے تحت زرعی شعبہ میں پیشہ ورانہ استعداد کار میں اضافے کے منصوبے کے لیے 100 ملین روپے مختص کر دیے گئے ہیں۔ قومی اصلاحات پروگرام کے تحت اس منصوبے کے لیے بجٹ تجویز کیا گیا ہے، جبکہ مالی سال 2026-27 میں زرعی شعبے کی استعداد کار بڑھانے کے لیے مزید فنڈز مختص کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔منصوبے کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 6,300 ملین روپے مقرر کیے گئے۔
زرعی شعبہ میں پیشہ ورانہ مہارتوں کے فروغ کے لیے ترقیاتی پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی ایس ڈی پی میں زرعی شعبہ کی استعداد کار میں اضافے کو ترجیح دی گئی ہے۔











