اسلام آباد، 12جون (اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت وزارت بحری امور کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 1,780 ملین روپے مختص جبکہ مالی سال 2026-27 میں وزارت بحری امور کے مختلف منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں،ایسٹ بے ایکسپریس وے فیز ٹو کے لیے 250.30 ملین روپے مختص اورگڈانی شپ یارڈ کی اپ گریڈیشن کے لیے 780.30 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
گوادر ماسٹر پلان کے تحت 750 ایکڑ اراضی کی خریداری کے لیے 500 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ گوادر میں ٹرمینل آف ڈاک کے انفراسٹرکچر کے لیے 250 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔پی ایس ڈی پی میں بحری انفراسٹرکچر اور بندرگاہی ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔











