داخلہ اور منشیات کنٹرول ڈویژن کے لیے 21,824.9 ملین روپے مختص

4

اسلام آباد، 12جون(اے پی پی):پی ایس ڈی پی کے تحت داخلہ اور منشیات کنٹرول ڈویژن کے لیے 21,824.9 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اورمالی سال 2026-27 میں اہم سکیورٹی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کئے گئے ، اسی طرح اسلام آباد سیف سٹی پروجیکٹ کی توسیع کے لیے 2,699.339 ملین روپے مختص کئے گئے جبکہ اسلام آباد میں ماڈل جیل (H-16) کی تعمیر کے لیے 1,000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔

نیشنل فارنزک فیسلٹیز کے قیام کے لیے 2,000 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں اسی طرح نادرا کے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ کے لیے 2,755 ملین روپے مختص کئے گئے ،اسلام آباد میں ایف سی ہیڈ کوارٹر (H-11) کے قیام کے لیے 1,000 ملین روپے مختص کئے گئے ، یف سی بلوچستان (ویسٹ) کے ہیڈ کوارٹرز کی تعمیر کے لیے 500 ملین روپے مختص ہیں جبکہ پی ایس ڈی پی میں سکیورٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیح دی گئی۔