پی ایس ڈی پی ؛ صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص

5

اسلام آباد ،12  جون (اے پی پی ): پی ایس ڈی پی کے تحت صنعت و پیداوار ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 65 کروڑ 76 لاکھ روپے مختص کیے  گئےہیں۔ بجٹ میں حب اسپیشل اکنامک زون کیلئے 5 کروڑ روپے جبکہ کراچی، لاہور اور سیالکوٹ انڈسٹریل زونز میں آٹومیشن سینٹرز کے قیام کیلئے 20 کروڑ روپے مختص کئےگئے  جبکہ ایس ایم ای سہولیات کے فروغ کے لیے 30 کروڑ روپے مختص گئے ہیں۔

کراچی انڈسٹریل پارک کے منصوبے کیلئے 4 ارب 48 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد صنعتی سرگرمیوں، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔  اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے منصوبوں کیلئے 30 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ترقیاتی پروگرام میں صنعتی ترقی اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ روزگار کے مواقع بڑھائے جا سکیں اور معیشت کو مستحکم بنیاد فراہم کی جا سکے۔