شیخ آفتاب احمد نے بجٹ کو مشکل حالات میں پیش کیا گیا متوازن بجٹ قرار دے دیا

1

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ انتہائی مشکل حالات میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی تیاری میں وزیر خزانہ اور وزیراعظم نے بھرپور محنت کی ہے۔

اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کے باعث انہیں بھی توقع تھی کہ شاید حکومت بہتر بجٹ پیش نہ کر سکے، تاہم اللہ کے فضل سے بجٹ توقعات سے بہتر ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایسے تمام اقدامات کیے جائیں جو ملک اور قوم کو ترقی اور خوشحالی کی جانب لے کر جائیں۔ شیخ آفتاب احمد نے امید ظاہر کی کہ بجٹ میں شامل اقدامات ملکی معیشت کے استحکام اور عوامی فلاح میں معاون ثابت ہوں گے۔