چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور قابل اعتماد دوست ہے، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب

6

اسلام آباد، 12 جون (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بجٹ اجلاس میں بتایا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار اور قابل اعتماد دوست ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین کے دوران دوطرفہ تعاون، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کے لیے اہم پیش رفت ہوئی۔

 ماہرین کے مطابق یہ دورہ پاک چین سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔