انجینئرامیرمقام کی  الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ میں شرکت،اہلخانہ سے تعزیت

6

خیبر پختونخواہ ،13 جون ( اے پی پی):وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام نے سابق سینیٹر اور سینئر لیگی رہنما الحاج تاج محمد آفریدی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجاتِ بلندی، مغفرت اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللّہ تعالیٰ پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔