وزیراعظم شہباز شریف کی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ آمد،تعزیت کا اظہار

10

اسلام آباد،13 جون ( اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی کی رہائش گاہ آمد، ان کے بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا۔رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے اپنی رہائش گاہ آمد پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

‎اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، جبکہ اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر اور سید آغا رفیع اللہ بھی موجود تھے۔