اسلام آباد جون ،15 جون (اے پی پی): اسپیکر قومی اسمبلی نے امریکا-ایران معاہدے پر ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے خطہ تیسری جنگ سے بچ گیا۔
اسپیکر نے کہا کہ وہ عزت ملی جس کی وجہ سے تیسری جنگ شاید ہونے سے رک گئی۔ اس پر میں آپ سب کو مبارکباد دیتا ہوں، میں پاکستان کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں کہ یہ عزت جو بنی ہے یہ ہم سب کی عزت بنی ہے۔
اسپیکر نے کہا کہ پاکستانی قیادت کی انتھک محنت اور کوششوں کے باعث کل رات جو پیش رفت ہوئی وہ ممکن نہیں تھی، اگر انہوں نے اپنا کردار ادا نہ کیا ہوتا تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔انہوں نے ڈپٹی پرائم منسٹر کی بے مثال کاوشوں کو سراہا۔
اسپیکر نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی انتھک محنت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر عاصم ملک کے مسلسل رابطوں کی بھی تعریف کی۔ اسپیکر نے کہا کہ خارجہ سیکرٹری، ان کی ساری ٹیم اور فارن آفس نے اس موقع پر بہت مثبت کردار ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔
اسپیکر نے کہا کہ اگر کوئی نوبل پرائز کا حقدار ہے تو وہ آپ کی قیادت ہے، پاکستان کی قیادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا-ایران معاہدے میں پاکستان کا کلیدی کردار دنیا نے تسلیم کیا ہے اور یہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابی ہے۔











