پی ٹی ایف سمر کیمپ 2026 جاری

4

اسلام آباد، 17 جون (اے پی پی): پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی اور سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل کی زیر سرپرستی پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں “سمر کیمپ 2026ء” کامیابی سے جاری ہے، جس میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے بچوں کی بڑی تعداد گرمیوں کی چھٹیوں میں ٹینس میں مہارتیں بڑھانے اور اسکرین ٹائم کم کرنے کے لیے حصہ لے رہی ہے۔

 نیشنل ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر سارہ منصور اور ہیڈ کوچ شہزاد خان کی زیرِ نگرانی چلنے والے اس کیمپ میں اسسٹنٹ کوچز وقار احمد، مسعود عباسی اور عمر عباسی بچوں کو تربیت دے رہے ہیں، جبکہ پی ٹی ایف قیادت نے بچوں کو سخت محنت کرنے اور اس قیمتی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تاکید کی ہے۔