وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے، ایرانی ہم منصب سے ملاقات، امریکہ-ایران معاہدے کو خطے میں امن کیلئے مثبت قدم قرار

1

تہران ،20جون(اے پی پی ):  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ گئے۔ ائرپورٹ پر ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی نے پاکستانی ہم منصب کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

بعدازاں دونوں وزرائے داخلہ کی اہم ملاقات ہوئی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں وزرائے داخلہ نے امریکہ-ایران معاہدے کو خطے میں پائیدار امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور علاقائی استحکام کے فروغ پر بھی گفتگو کی۔