اسلام آباد میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت

4

اسلام آباد، 21 جون:(اے پی پی ): عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان  اتوار کو اسلام آباد میں امیر خان اکیڈمی کا خصوصی دورہ کیا۔ انہوں نے نوجوان باکسرز سے ملاقات کی اور انہیں عملی تربیت دی۔

اس موقع پر عامر خان نے کھلاڑیوں کو محنت، نظم و ضبط اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنے خوابوں کے حصول کی تلقین کی۔ اکیڈمی میں عالمی معیار کی جدید ٹریننگ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

منتظمین کے مطابق محرم الحرام کے بعد باقاعدہ کلاسز کا آغاز ہوگا جبکہ رجسٹریشن جاری ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ۔