لاہور قلندرز اور مسلم ہینڈز پاکستان کے  نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

4

لاہور، 22 جون ( اے پی پی):  لاہور قلندرز اور مسلم ہینڈز پاکستان نے ملک بھر میں نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور گراس روٹس نیٹ ورک کو وسعت دینے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر وزیرآباد میں ‘مسلم ہینڈز قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر’ چلائیں گے۔ لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا کی جانب سے افتتاح کیے گئے اس خصوصی تربیتی مرکز میں قلندرز کے معروف پلیئر ڈویلپمنٹ پروگرام  کے تحت شفاف ٹرائلز منعقد کیے جائیں گے، جہاں ابھرتے ہوئے اور بالخصوص پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں کو منظم تربیت، پیشہ ورانہ کوچنگ اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی رہنمائی فراہم کی جائے گی تاکہ کھیلوں کے ذریعے معاشرتی بہتری اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔