وزیراعظم سے اراکین قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کی الگ الگ ملاقاتیں

6

اسلام آباد، 24 جون (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی عاصمہ ارباب عالمگیر، عامر طلال گوپانگ، میر پولین بلوچ، ایاز علی شاہ شیرازی، نوشین افتخار اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اراکین قومی اسمبلی نے مالی سال 2026-27 کا عوام دوست بجٹ پیش کرنے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مؤثر سفارتی کردار پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقاتوں میں متعلقہ حلقوں کے امور، ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔