محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے  جائزہ اجلاس منعقد

5

اسلام آباد،25 جون ( اے پی پی): وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت  محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا۔  جس میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے ہوم سیکرٹریز اور پولیس حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور انتظامات کا جامع جائزہ لیا گیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ محرم الحرام میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے پر زور دیا۔

 انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ہوم سیکرٹریز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکیورٹی اقدامات مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔