قتلِ حسین اصل میں مرگ یزیدہے،  اسلام زندہ ہوتاہے ہر کربلا کے بعد

2

قصور،26جون (اے پی پی): دنیابھرکی طرح پاکستان میں یوم عاشورہ کومذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجارہاہے۔نواسہ رسول ؐ،جگرگوشہ بتول سیدناشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی وجہ سے آج اسلام زندہ قائم اوردائم ہے۔قصورمیں ذوالجناح کا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ سادات منزل قصورسے برآمد ہوا۔ اس موقع پر لائسنس ہولڈر مرکزی امام بارگاہ سادات منزل قصورسید وسیم اقدس شمسی نے ”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ  حضرت امام حسین علیہ السلام کا مشن درس ِکربلا، قربانی اور انسانیت ہے اورہم بالکل اس پر کاربندہیں ،ہم بھائی چارے،رواداری اورپیارومحبت تمام مسالک میں درس دے رہے ہیں اورتبلیغ یہی کر رہے ہیں کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے مشن پرہی ہمیں چلناچاہیے اورجوانہوں نے ہمیں تعلیمات دی ہیں اس پر عملدرآمدکرناچاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ  قصورمیں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف سخت انتظامات کئے گئے ہیں، جلوس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرکیاجارہاہے جس پر ہم وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنرلاہور،آرپی اوشیخوپورہ ریجن،ڈپٹی کمشنرقصوراورڈی پی اوقصورکے تہہ دل سے شکر گزارہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ٹھنڈے مشروبات،دودھ اور پانی کی سبیلیں بھی لگائی گئیں ،یوم عاشورہ کے موقع پر قصورپولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے فول پروف سخت انتظامات کئے گئے ہیں،قصورمیں یوم عاشورہ کے موقع پر 2500 کے قریب پولیس افسران اور اہلکاروں نے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیئے۔ شہر کے مرکزی جلوس کی سیف سٹی کیمروں جبکہ دیگر جلوسوں کی 320 سی سی ٹی و ی کیمروں سے نگرانی کی گئی۔