محرم الحرام کے دوران ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جامع اور مؤثر انتظامات

4

سیالکوٹ، 26 جون (اے پی پی):  محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے جامع اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عاشورہ کے روز 87 ماتمی جلوس اور متعدد مجالس کے لیے تین درجاتی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے جبکہ 410 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ دفتر ڈپٹی کمشنر میں 24 گھنٹے فعال مانیٹرنگ روم محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہے۔ عزاداروں کی سہولت کے لیے جلوسوں کے راستوں پر سبیلوں اور ہیٹ سٹروک کیمپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جبکہ 2600 سے زائد پولیس اہلکار، رینجرز، آرمی اور رضاکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے اجتماعات پرامن اور محفوظ ماحول میں منعقد ہو سکیں۔