وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی کی کھیلوں کے فروغ میں سپورٹس جرنلسٹس کے کردارکی ستائش

4

اسلام آباد، 02 جولائی ( اے پی پی): وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ سپورٹس جرنلسٹس کا کردار ہمیشہ مثبت ہوتا ہےچاہے وہ کھیل کی خامیاں یا خوبیاں بیان کریں۔

کھیلوں کے عالمی دن کے موقع منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہاکی کی بحالی اور فنڈز میں ریکارڈ اضافے کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہ ہاکی کا 24 سال کا بگاڑ ایک دن میں حل نہیں ہوتا، ہاکی آہستہ آہستہ بہتری کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی اصلاح کے اقدامات کے ساتھ ساتھ کوچز اور ٹریننگ کیمپس پر توجہ دے رہے ہیں، 20 سال بعد کورین ٹیم پاکستان کا دورہ کر رہی ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن کھلاڑیوں کو مقابلوں تک رسائی پہنچانا ضروری ہے۔