وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خانیوال میں بھی ای الیکڑک گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا

2

خانیوال ،04جولائی (اے پی  پی  ): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خانیوال میں الیکٹرک گرین بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر خانیوال ملیحہ رشید، رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا سلیم حنیف، اراکین پنجاب اسمبلی چوہدری ضیاء الرحمن اور بیرسٹر اصغر ہراج سمیت معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مہمانوں نے فیتہ کاٹ کر گرین بس سروس کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر شہریوں کو جدید، ماحول دوست اور معیاری سفری سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔