کرغزستان: صدر  آصف علی زرداری کے اعزاز میں  استقبالیہ تقریب

5

کرغزستان ،07جولائی  (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں کرغزستان کے شہر چولپون آتا کے‘‘رخ اوردو’’ ثقافتی کمپلیکس میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف نے صدر مملکت کا خیرمقدم کیا۔ استقبالیہ تقریب میں دونوں ممالک کے ترانے بجائے گئے۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کو کرغز افواج کے تازہ دم دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، صدر مملکت نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں نے وفود کا ایک دوسرے سے تعارف کرایا۔