وفاقی وزیرِ شزہ فاطمہ خواجہ کی صومالیہ کے وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی ایم۔ ایڈم معلم سے ملاقات

4

جنیوا، 8 جولائی)اے پی پی):وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے جنیوا ڈیجیٹل ویک کے موقع پر صومالیہ کے وزیرِ مواصلات و ٹیکنالوجی ایم۔ ایڈم معلم سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان آئی ٹی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شزہ فاطمہ خواجہ نے صومالیہ کو ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اہداف کے حصول میں پیش رفت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور صومالیہ کے تعلقات باہمی اعتماد، دوستانہ روابط اور تعلیمی تعاون پر استوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل گورننس، استعدادِ کار میں اضافے، مہارتوں کی ترقی اور آئی ٹی کے شعبے میں اشتراک کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

دونوں وزراء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور صومالیہ ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اختراع، صلاحیت سازی اور ادارہ جاتی تعاون کے شعبوں میں روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔