ملتان: انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں 31 نوجوان کرکٹرز کی تربیت جاری

4

ملتان، 08 جولائی ( اے پی پی): انڈر 19 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملتان میں جاری ہے، جس میں ملک بھر سے منتخب کردہ 31 کھلاڑی ہیڈ کوچ شاہد انور اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیرِ نگرانی نیٹ اور فیلڈنگ سیشنز میں سخت محنت کر رہے ہیں۔

 کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی تکنیکی مہارتوں، خصوصاً بیٹنگ سکلز کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے،  یہ تربیتی سلسلہ اگست کے آخری ہفتے تک جاری رہے گا تاکہ مستقبل کے لیے باصلاحیت نوجوان کرکٹرز کی بہترین انداز میں لائن اپ تیار کی جا سکے۔