نیو یارک ،9جولائی (اے پی پی):نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مغربی ایشیا میں تنازعات کے خاتمے کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوشوں کے ساتھ اقوام متحدہ کے قیام امن میں خصوصا پاکستان کی لازوال خدمات پر بھی بات چیت ہوئی۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے عالمی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے قیام امن میں پاکستان کے طویل المدتی تعاون کا شکریہ بھی ادا کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ چیلنجز کے باوجود پاکستان نے علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ذمہ داری سے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم شہباز شریف نے کردار ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن مشنز کے لیے حقیقت پسندانہ مینڈیٹ اور درکار وسائل تمام امن مشنز کی کامیابی کے لیے ضروری ہیں۔











