نیو یارک،10 جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیشی وزیر داخلہ صلاح الدین احمد سے ملاقات ہوئی۔دونوں وزرائے داخلہ نے مشترکہ مفادات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں پولیس افسران کی ٹریننگ اور ایکسچینج پروگرامز پر بھی گفتگو ہوئی۔سائبر کرائمز اور آن لائن فراڈ روکنے کے لیے اشتراک بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
دوران ملاقات ایران امریکہ تنازعہ اور مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے قیام امن کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کے لیے ناقابل فراموش کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے باہمی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھانا ہے۔











