وزیراعظم شہباز شریف سے سارک سیکرٹری جنرل ایمبیسڈر محمد غلام سرور کی الوداعی ملاقات

6

اسلام آباد، 15 جولائی ( اے پی پی): جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کے سیکرٹری جنرل، ایمبیسڈر محمد غلام سرور نے آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم نے سارک کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران علاقائی تعاون کو فروغ دینے میں سیکرٹری جنرل کی مخلصانہ خدمات اور قیادت کو سراہا۔

 انہوں نے سارک چارٹر کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور رابطوں، پائیدار ترقی اور جنوبی ایشیا کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کے فروغ کے لیے علاقائی تعاون کو دوبارہ فعال کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے سفیر محمد غلام سرور کے لیے ان کے مستقبل کے لئے  نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سارک کے سیکرٹری جنرل نے سارک کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی مدتِ ملازمت کے دوران پاکستان کی جانب سے فراہم کردہ تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔