وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ ملاقات

4

اسلام آباد: 15 جولائی ( اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وزیراعلی بلوچستان، رکن صوبائی اسمبلی عبدالمالک بلوچنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ، سینیٹر جان محمد بلیدی، رکن قومی اسمبلی پولن بلوچ، رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ اور  نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک بھی شامل تھے۔