آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات

6

راولپنڈی ، 21 جولائی (اے پی پی): چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  سے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ محترم اسکندر مومنی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی و دوطرفہ سیکیورٹی اور مؤثر سرحدی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی کشیدگی میں کمی، افہام و تفہیم کو فروغ دینے اور امن کے قیام میں پاکستان کے مستقل کردار اور ناگزیر سفارتی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے اختتام پر علاقائی سلامتی اور باہمی خوشحالی کے تحفظ کے لیے قریبی رابطہ اور تعاون کے طریقہ کار برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔