کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ،پاکستان نے سری لنکا کو 3-0 سے شکست دے دی

8

اسلام آباد، 22 جولائی ( اے پی پی): سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (کاوا) مینز والی بال چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد3-0سے شکست دے دی ۔

پاکستان کی جیت کا میچ اسکوران  (16-25, 18-25 اور 15-25 ) رہا۔اسلام آباد میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ  سری لنکا،بنگلہ دیش،ازبکستان،قازقستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔

کاوا چیمپئن شپ کے تمام میچز لیاقت جمنازیم پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں صبح 10:30 پر شروع ہورہے ہیں، ایونٹ کا فائنل 29 جولائی کو اسلام آباد میں ہوگا۔