اسلام آباد، 29 جولائی ( اے پی پی): سینٹرل ایشین والی بال ایسوسی ایشن (کاوا) مینز والی بال چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی۔
پاکستان نے فائنل میں بنگلہ دیش کو 3-0 سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پاکستان کی جیت کا میچ اسکور ( 25-20، 25-16, 25-20) رہا۔
اسلام آباد میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا،بنگلہ دیش،ازبکستان،قازقستان اور نیپال کی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔











