کراچی ، 30جولائی(اے پی پی):صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدرِ مملکت کو امن و امان کی موجودہ صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بریفنگ دی۔
صدرِ مملکت نے پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔











