کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی : گوٹھ سردار رستم خان جمالی بکھرڑہ سے ریلی کا انعقاد

4

کوئٹہ، 05 اگست (اے پی پی):یومِ استحصال کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے سلسلے میں جمالی اقوام کے تمندار سردار محمد ہارون خان جمالی اور صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر گوٹھ سردار رستم خان جمالی بکھرڑہ سے ایک پروقار ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، شہریوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے اور “پاکستان زندہ باد”، “پاک فوج زندہ باد” اور “کشمیر بنے گا پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے۔

ریلی میں نائب خیر بخش لاشاری، نذیر حسین تنیہ، محمد انور بنگلزئی، بہادر علی لاشاری، وڈیرہ صابر حسین لاشاری، ساجد علی سومرو اور احسان جمالی نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نصیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری نیاز احمد عمرانی، پارٹی کے سینئر رہنماؤں سردار اختر پندرانی، قربان پلال، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی جنرل سیکرٹری شان ثاقب ابڑو اور کامریڈ آفتاب عمرانی سمیت دیگر شخصیات بھی ریلی میں موجود تھیں۔