پشاور، 8 اگست (اے پی پی): گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے جاوید آفریدی اور دیگر اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔اس موقع پر آفریدی قوم کے سرکردہ اکابرین بھی موجود تھے۔











